Book - حدیث 3852

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابٌ فِي غَسْلِ الْيَدِ مِنْ الطَّعَامِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ نَامَ وَفِي يَدِهِ غَمَرٌ وَلَمْ يَغْسِلْهُ فَأَصَابَهُ شَيْءٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ

ترجمہ Book - حدیث 3852

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل باب: کھانے کے بعد ہاتھ دھو لینے کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو شخص اس حال میں سو گیا کہ اس کے ہاتھ پر چکنائی لگی رہ گئی اور اس نے اس کو دھویا نہیں اور پھر اسے کچھ ہو گیا تو اپنے آپ ہی کو ملامت کرے ۔ “
تشریح : فائدہ۔کھانےکے بعد ہاتھ دھونامستحب ہے۔بالخصوص سونے سے پہلے چکنائی کی بو پاکر کوئی کیڑا مکوڑا بھی کاٹ سکتا ہے۔اور یہ کھانا خراب ہوکر کسی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لئے کھانے کے بعد صرف ہاتھ ہی نہیں بلکہ منہ بھی صاف کرلینا چاہیے۔جس کازکر دوسری احادیث میں ملتا ہے۔ اسلام ہر حالت میں نضافت اور پاکیزگی کی تاکید کرتا ہے۔ فائدہ۔کھانےکے بعد ہاتھ دھونامستحب ہے۔بالخصوص سونے سے پہلے چکنائی کی بو پاکر کوئی کیڑا مکوڑا بھی کاٹ سکتا ہے۔اور یہ کھانا خراب ہوکر کسی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لئے کھانے کے بعد صرف ہاتھ ہی نہیں بلکہ منہ بھی صاف کرلینا چاہیے۔جس کازکر دوسری احادیث میں ملتا ہے۔ اسلام ہر حالت میں نضافت اور پاکیزگی کی تاکید کرتا ہے۔