Book - حدیث 3851

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا طَعِمَ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ أَبِي عَقِيلٍ الْقُرَشِيِّ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَكَلَ أَوْ شَرِبَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَ وَسَقَى وَسَوَّغَهُ وَجَعَلَ لَهُ مَخْرَجًا

ترجمہ Book - حدیث 3851

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل باب: کھانا کھانے کے بعد کون سی دعا پڑھے؟ سیدنا ابوایوب انصاری ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب کچھ کھاتے پیتے تو یوں کہا کرتے تھے « الحمد لله الذي أطعم وسقى ، وسوغه ، وجعل له مخرجا» ” حمد اس اللہ کی جس نے کھلایا ، پلایا ، اسے خوش گوار بنایا اور اس کے باہر نکلنے کا نظام بھی بنا دیا ۔ “
تشریح : فائدہ۔یوں تو ہرہر نعمت اللہ تعالیٰ کا خاص فضل واحسان ہے۔لیکن مذکورہ بالاچاروں نعمتیں اپنے ضمن میں مذید بے شمار نعمتیں لیے ہوئے ہیں۔جوبجائے خود قابل حمد ہیں۔ فائدہ۔یوں تو ہرہر نعمت اللہ تعالیٰ کا خاص فضل واحسان ہے۔لیکن مذکورہ بالاچاروں نعمتیں اپنے ضمن میں مذید بے شمار نعمتیں لیے ہوئے ہیں۔جوبجائے خود قابل حمد ہیں۔