Book - حدیث 3849

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا طَعِمَ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ ثَوْرٍ عَنْ خَالِدِ بَنِ مَعْدَانَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رُفِعَتْ الْمَائِدَةُ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ غَيْرَ مَكْفِيٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ رَبُّنَا

ترجمہ Book - حدیث 3849

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل باب: کھانا کھانے کے بعد کون سی دعا پڑھے؟ سیدنا ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دستر خوان اٹھا لیے جانے کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے «الحمد لله كثيرا طيبا مباركا فيه غير مكفي ولا مودع ولا مستغنى عنه ربنا» ” ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے بہت زیادہ پاکیزہ اور برکت ڈالی گئی ہے اس میں ، نہ کفایت کیا گیا ( کہ مزید کی ضرورت نہ رہے ) اور نہ اسے وداع ( چھوڑا ) کیا گیا ہے اور نہ اس سے بے نیاز ہوا جا سکتا ہے اے ہمارے رب ۔ “
تشریح : فائدہ۔(غیر مکفی۔۔۔الخ)انسان ایک دفعہ کھانے کے بعد پھر سے اس کا طلب گار ہوتا ہے۔اس سے مستغنی نہیںہ ہوسکتا۔لہذا کھانے جیسی نعمت کا شکر بھی اسی طرح کا ہونا چاہیے۔جو اس کے مہتم بالشان ہو۔اور یہ نبی اکرم ﷺکی بتائی ہوئی ادعیہ ہی سے ممکن ہے۔ فائدہ۔(غیر مکفی۔۔۔الخ)انسان ایک دفعہ کھانے کے بعد پھر سے اس کا طلب گار ہوتا ہے۔اس سے مستغنی نہیںہ ہوسکتا۔لہذا کھانے جیسی نعمت کا شکر بھی اسی طرح کا ہونا چاہیے۔جو اس کے مہتم بالشان ہو۔اور یہ نبی اکرم ﷺکی بتائی ہوئی ادعیہ ہی سے ممکن ہے۔