Book - حدیث 3847

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابٌ فِي الْمِنْدِيلِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَمْسَحَنَّ يَدَهُ بِالْمِنْدِيلِ حَتَّى يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا

ترجمہ Book - حدیث 3847

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل باب: کھانے کے بعد رومال سے ہاتھ صاف کرنا سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اس وقت تک اپنا ہاتھ رومال سے نہ پونچھے جب تک کہ اسے چاٹ نہ لے یا چٹوا نہ لے ۔ “
تشریح : فوائد ومسائل۔1۔یہ رسول اللہ ﷺ کی نفاست طبع کاتقاضا تھا کہ آپ ﷺ کھانا کھاتے ہوئے پانچوں انگلیوں کی بجائےتین یعنی ایک انگوٹھا اوردو انگلیوں کو استعمال فرماتے ۔(دیکھئے۔حدیث 3848) طعام کھانے کےلئے ہے اور جوانگلیوں پر لگا رہ جائے۔اسے ضائع کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ اس کا کھالینا ہی مناسب ترین ہے۔خاندان میں محبت اور اپنایئت کے جو رشتےہوتے ہیں۔ان کی وجہ سے گھر کے افراد ایک دوسرے کا بچہ ہواکھاناکھاتے ہیں۔ جو کہ انتہائی پیارا اور پسندیدہ عمل ہے۔نیز اگر کھانا کھاتے ہوئے سالن اگرانگلیوں کولگ جائے تو وہ اپنے بچوں کو یا اپنی بیوی کو یادیگرافراد کوچٹوادے تو یہ عمل جائز اور مباح ہے۔2۔انگلیاں چاٹ کریا چرتوا کر رومال سے ہاتھ صاف کرلیناجائز ہے۔اور شرعا یہ ضروری نہیں کہ ہاتھ فوری طور پر پانی ہی سے دھوئے جایئں البتہ سونے سے پہلے دھولینا زیادہ بہتر ہے۔دیکھئے۔حدیث 3852) فوائد ومسائل۔1۔یہ رسول اللہ ﷺ کی نفاست طبع کاتقاضا تھا کہ آپ ﷺ کھانا کھاتے ہوئے پانچوں انگلیوں کی بجائےتین یعنی ایک انگوٹھا اوردو انگلیوں کو استعمال فرماتے ۔(دیکھئے۔حدیث 3848) طعام کھانے کےلئے ہے اور جوانگلیوں پر لگا رہ جائے۔اسے ضائع کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ اس کا کھالینا ہی مناسب ترین ہے۔خاندان میں محبت اور اپنایئت کے جو رشتےہوتے ہیں۔ان کی وجہ سے گھر کے افراد ایک دوسرے کا بچہ ہواکھاناکھاتے ہیں۔ جو کہ انتہائی پیارا اور پسندیدہ عمل ہے۔نیز اگر کھانا کھاتے ہوئے سالن اگرانگلیوں کولگ جائے تو وہ اپنے بچوں کو یا اپنی بیوی کو یادیگرافراد کوچٹوادے تو یہ عمل جائز اور مباح ہے۔2۔انگلیاں چاٹ کریا چرتوا کر رومال سے ہاتھ صاف کرلیناجائز ہے۔اور شرعا یہ ضروری نہیں کہ ہاتھ فوری طور پر پانی ہی سے دھوئے جایئں البتہ سونے سے پہلے دھولینا زیادہ بہتر ہے۔دیکھئے۔حدیث 3852)