Book - حدیث 384

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابٌ فِي الْأَذَى يُصِيبُ الذَّيْلَ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَا حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لَنَا طَرِيقًا إِلَى الْمَسْجِدِ مُنْتِنَةً فَكَيْفَ نَفْعَلُ إِذَا مُطِرْنَا قَالَ أَلَيْسَ بَعْدَهَا طَرِيقٌ هِيَ أَطْيَبُ مِنْهَا قَالَتْ قُلْتُ بَلَى قَالَ فَهَذِهِ بِهَذِهِ

ترجمہ Book - حدیث 384

کتاب: طہارت کے مسائل باب: (اگر راہ چلتے ہوئے)پلو میں نجاست لگ جائے تو۔۔۔؟ موسیٰ بن عبداللہ بن یزید بنو عبدالاشہل کی ایک خاتون سے روایت کرتے ہیں وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہمارا مسجد میں جانے کا راستہ گندہ ہے ، جب بارش ہو جائے تو ہم کیا کریں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” کیا اس ( نجس ) جگہ کے بعد پاک جگہ نہیں آتی ؟“ میں نے کہا کہ ہاں ( آتی ہے ) آپ ﷺ نے فرمایا ” تو یہ اس کے بدلے ہے ۔ “
تشریح : کسی نجس جگہ سےگزرتے ہوئے پاؤں ، جوتا یاکپڑا ا س سے گزر جائے ا ور بعدازاں خشک مٹی پرسے گزر ہوتو اسے پاک سمجھا جائے ۔لیکن اگر نجاست سائلہ یعنی بہنے والی ( پیشاب) کےچھینٹے پڑے ہوں تو دھونا ہوگا ۔البتہ جوتارگڑنے سے پاک ہوجاتا ہے۔( درج ذیل با ب ملاحظہ ہو) ۔ کسی نجس جگہ سےگزرتے ہوئے پاؤں ، جوتا یاکپڑا ا س سے گزر جائے ا ور بعدازاں خشک مٹی پرسے گزر ہوتو اسے پاک سمجھا جائے ۔لیکن اگر نجاست سائلہ یعنی بہنے والی ( پیشاب) کےچھینٹے پڑے ہوں تو دھونا ہوگا ۔البتہ جوتارگڑنے سے پاک ہوجاتا ہے۔( درج ذیل با ب ملاحظہ ہو) ۔