كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابٌ فِي الْأَذَى يُصِيبُ الذَّيْلَ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أُمِّ وَلَدٍ لِإِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّهَا سَأَلَتْ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنِّي امْرَأَةٌ أُطِيلُ ذَيْلِي وَأَمْشِي فِي الْمَكَانِ الْقَذِرِ فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُطَهِّرُهُ مَا بَعْدَهُ
کتاب: طہارت کے مسائل
باب: (اگر راہ چلتے ہوئے)پلو میں نجاست لگ جائے تو۔۔۔؟
ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عوف کی ایک ام ولد ، ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ؓا سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے دریافت کیا کہ میں ایسی عورت ہوں کہ اپنی چادر کو لمبا رکھتی ہوں اور ( کبھی ) راہ چلتے ہوئے نجس جگہ سے بھی گزر ہوتا ہے ( اور چادر کا پلو اس پر سے ہو کر گزرتا ہے ) تو سیدہ ام سلمہ ؓا نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” بعد والی جگہ اسے پاک کر دیتی ہے ۔ “
تشریح :
(1)اگر نجاست غلیظ کااثر پاک مٹی سے گھٹنے سے زائل ہوجائے تو یہ کپڑا پا ک شمار ہوگا۔ اگر زائل نہ ہوتودھولیا جائے ۔
(2) خیرالقرون میں خواتین کےپردے کایہ حال تھاکہ وہ اپنے پاؤں ڈھانپنے کا بھی اہتمام کرتی تھیں ، نیز انہیں طہارت کااز حد خیال رہتا تھا کہ اس طرح کےمسائل تفصیل سےدریافت کی کرتی تھیں۔