كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابٌ فِي أَكْلِ الثُّومِ ضعیف حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا ح و حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ بَحِيرٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي زِيَادٍ خِيَارِ بْنِ سَلَمَةَ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ الْبَصَلِ فَقَالَتْ إِنَّ آخِرَ طَعَامٍ أَكَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامٌ فِيهِ بَصَلٌ
کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
باب: لہسن کھانے کا بیان
ابوزیاد خیار بن سلمہ نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے پیاز کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا : آخری کھانا جو رسول اللہ ﷺ نے تناول فرمایا اس میں پیاز شامل تھی ۔
تشریح :
فائدہ۔یہ روایت سندا ضعیف ہے۔لیکن کھانے میں اچھی طرح پکی ہوئی پیاز یا لہسن جس سے ان کی بو ختم ہوجائےاستعمال کرنے میں مضائقہ نہیں ہے۔
فائدہ۔یہ روایت سندا ضعیف ہے۔لیکن کھانے میں اچھی طرح پکی ہوئی پیاز یا لہسن جس سے ان کی بو ختم ہوجائےاستعمال کرنے میں مضائقہ نہیں ہے۔