Book - حدیث 3826

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابٌ فِي أَكْلِ الثُّومِ صحیح حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا أبُو هِلَالٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ أَكَلْتُ ثُومًا فَأَتَيْتُ مُصَلَّى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ سُبِقْتُ بِرَكْعَةٍ فَلَمَّا دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ وَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِيحَ الثُّومِ فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ قَالَ مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّا حَتَّى يَذْهَبَ رِيحُهَا أَوْ رِيحُهُ فَلَمَّا قُضِيَتْ الصَّلَاةُ جِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ لَتُعْطِيَنِّي يَدَكَ قَالَ فَأَدْخَلْتُ يَدَهُ فِي كُمِّ قَمِيصِي إِلَى صَدْرِي فَإِذَا أَنَا مَعْصُوبُ الصَّدْرِ قَالَ إِنَّ لَكَ عُذْرًا

ترجمہ Book - حدیث 3826

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل باب: لہسن کھانے کا بیان سیدنا مغیرہ بن شعبہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک دن لہسن کھایا پھر مسجد نبوی میں حاضر ہوا ۔ میری ایک رکعت فوت ہو گئی تھی ۔ جب میں مسجد میں داخل ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے لہسن کی بو محسوس فرمائی ۔ جب رسول اللہ ﷺ نے نماز مکمل کی تو فرمایا ” جو شخص یہ سبزی کھائے وہ ہرگز ہمارے قریب نہ آئے حتیٰ کہ اس کی بو زائل ہو جائے “ ۔ پھر جب میں نے اپنی نماز پوری کی تو میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! اللہ کی قسم ! آپ مجھے اپنا ہاتھ ضرور پکڑائیں گے ۔ چنانچہ میں نے آپ ﷺ کا دست مبارک لے کر اپنی قمیص کی آستین میں سے لے جا کر اپنے سینے پر رکھا تو اس وقت میرا سینہ بندھا ہوا تھا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” بیشک تم معذور ہو ۔ “
تشریح : فائدہ۔یعنی بیماری کے علاج کی خاطر لہسن استعمال کرنے پر آپ نے ان کومعذور جانا۔ فائدہ۔یعنی بیماری کے علاج کی خاطر لہسن استعمال کرنے پر آپ نے ان کومعذور جانا۔