كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابٌ فِي الْمُضْطَرِّ إِلَى الْمَيْتَةِ ضعيف الإسناد حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ وَهْبِ بْنِ عُقْبَةَ الْعَامِرِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ الْفُجَيْعِ الْعَامِرِيِّ أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا يَحِلُّ لَنَا مِنْ الْمَيْتَةِ قَالَ مَا طَعَامُكُمْ قُلْنَا نَغْتَبِقُ وَنَصْطَبِحُ قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ فَسَّرَهُ لِي عُقْبَةُ قَدَحٌ غُدْوَةً وَقَدَحٌ عَشِيَّةً قَالَ ذَاكَ وَأَبِي الْجُوعُ فَأَحَلَّ لَهُمْ الْمَيْتَةَ عَلَى هَذِهِ الْحَالِ قَالَ أَبُو دَاوُد الْغَبُوقُ مِنْ آخِرِ النَّهَارِ وَالصَّبُوحُ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ
کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
باب: مجبور کے لیے مردار کھانا ( مباح ہے )
سیدنا فجیع عامری ؓ کا بیان ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آیا اور پوچھا : کیا ہمارے لیے مردار حلال نہیں ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” تمہارا طعام کیا ہے ؟ “ ہم نے کہا : غبوق اور صبوح ۔ ابونعیم کہتے ہیں کہ عقبہ ( عقبہ بن وہب ) نے مجھے اس کی وضاحت کی کہ ایک پیالہ دودھ صبح اور ایک پیالہ دودھ رات کو ۔ کہا : میرے باپ کی قسم ! یہ تو بڑی سخت بھوک ہے ۔ چنانچہ آپ ﷺ ان کے لیے اس حالت میں مردار کو حلال قرار دیا ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ دن کے آخر میں پی جانے والی چیز کو غبوق اور دن کے شروع میں پی جانے والی کو صبوح کہتے ہیں ۔
تشریح :
فائدہ۔یہ روایت سندا ضعیف ہے۔تاہم دیگرصحیح احادیث کی روشنی میں اگر عرصہ دراز سے یہی حالت ہے تو یہ کیفیت ہلاکت یا شدید بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔اسی لئے یہ ایسا اضطرارہے۔جس میں حرام حلال ہوجاتا ہے۔
فائدہ۔یہ روایت سندا ضعیف ہے۔تاہم دیگرصحیح احادیث کی روشنی میں اگر عرصہ دراز سے یہی حالت ہے تو یہ کیفیت ہلاکت یا شدید بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔اسی لئے یہ ایسا اضطرارہے۔جس میں حرام حلال ہوجاتا ہے۔