كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابٌ فِي أَكْلِ الْجَرَادِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الْبَغْدَادِيُّ: حَدَّثَنَا ابْنُ الزِّبْرِقَانِ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَرَادِ؟ فَقَالَ: >أَكْثَرُ جُنُودِ اللَّهِ, لَا آكُلُهُ وَلَا أُحَرِّمُهُ<. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ الْمُعْتَمِرُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, لَمْ يَذْكُرْ سَلْمَانَ.
کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل باب: ٹڈی کھانے کا بیان جناب سلمان فارسی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے ٹڈی کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ” ( یہ ) اللہ کے بہت بڑے لشکروں میں سے ہے ‘ نہ میں اسے کھاتا ہوں اور نہ حرام ٹھہراتا ہوں ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : اس روایت کو معتمر نے اپنے والد سے ‘ اس نے ابوعثمان سے اور اس نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ۔ اس سند میں سلمان کا ذکر نہیں ۔