Book - حدیث 3804

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ النَّهْيِ عَنْ أَكْلِ السِّبَاعِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ رُؤْبَةَ التَّغْلِبِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَوْفٍ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا لَا يَحِلُّ ذُو نَابٍ مِنْ السِّبَاعِ وَلَا الْحِمَارُ الْأَهْلِيُّ وَلَا اللُّقَطَةُ مِنْ مَالِ مُعَاهَدٍ إِلَّا أَنْ يَسْتَغْنِيَ عَنْهَا وَأَيُّمَا رَجُلٍ ضَافَ قَوْمًا فَلَمْ يَقْرُوهُ فَإِنَّ لَهُ أَنْ يُعْقِبَهُمْ بِمِثْلِ قِرَاهُ

ترجمہ Book - حدیث 3804

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل باب: درندوں کا گوشت کھانا حرام ہے سیدنا مقدام بن معد یکرب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” خبردار ! کچلیوں والا درندہ ‘ پالتو گدھا اور کسی ذی ( کافر ) کا گرا پڑا مال حلال نہیں ہیں سوائے اس کے کہ اس کا مالک اس مال سے بے پروا ہو ‘ اور جو کوئی کسی قوم کے پاس جائے اور وہ اس کی مہمانی نہ کریں تو اس کے لیے جائز ہے کہ ان سے اپنی مہمانی کے برابر کچھ لے لے ۔ “
تشریح : فائدہ۔جب کسی کافرکا گرا پڑا مال اٹھانا جائز نہیں تو مسلمان کامال اٹھانا بالاولیٰ منع ہوا۔ہاں اگر معمولی ہو کہ اس کے مالک کو اس کی طمع نہ ہو تو الگ بات ہے۔اسی طرح اعلان کرنے کی نیت سے بھی اٹھایا جاسکتاہے۔ فائدہ۔جب کسی کافرکا گرا پڑا مال اٹھانا جائز نہیں تو مسلمان کامال اٹھانا بالاولیٰ منع ہوا۔ہاں اگر معمولی ہو کہ اس کے مالک کو اس کی طمع نہ ہو تو الگ بات ہے۔اسی طرح اعلان کرنے کی نیت سے بھی اٹھایا جاسکتاہے۔