Book - حدیث 3796

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابٌ فِي أَكْلِ الضَّبِّ حسن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ أَنَّ الْحَكَمَ بْنَ نَافِعٍ حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ أَبِي رَاشِدٍ الْحُبْرَانِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَكْلِ لَحْمِ الضَّبِّ

ترجمہ Book - حدیث 3796

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل باب: سانڈا کھانے کا بیان سیدنا عبدالرحمٰن بن شبل ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سانڈے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے ۔
تشریح : فائدہ۔ممانعت والی یہ روایت سندا ضعیف ہے۔جبکہ مذکورہ بالا احادیث صحیح ہیں۔ اور ان سے یہی بات ثابت ہوتی ہے کہ نبی ﷺ نے گو اپنی طبعی کراہت کی وجہ سے اسے کھانا پسند نہیں فرمایا لیکن آپ ﷺنے صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین کو اس کے کھانے سے منع بھی نہیں فرمایا۔چنانچہ جسے پسند ہوکھالے جیسے کہ رسول اللہ ﷺ کے دستر خوان پر اسے کھایاگیا ہے۔اور جسے پسند نہ ہو نہ کھائے۔ فائدہ۔ممانعت والی یہ روایت سندا ضعیف ہے۔جبکہ مذکورہ بالا احادیث صحیح ہیں۔ اور ان سے یہی بات ثابت ہوتی ہے کہ نبی ﷺ نے گو اپنی طبعی کراہت کی وجہ سے اسے کھانا پسند نہیں فرمایا لیکن آپ ﷺنے صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین کو اس کے کھانے سے منع بھی نہیں فرمایا۔چنانچہ جسے پسند ہوکھالے جیسے کہ رسول اللہ ﷺ کے دستر خوان پر اسے کھایاگیا ہے۔اور جسے پسند نہ ہو نہ کھائے۔