Book - حدیث 3791

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابٌ فِي أَكْلِ الْأَرْنَبِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كُنْتُ غُلَامًا حَزَوَّرًا فَصِدْتُ أَرْنَبًا فَشَوَيْتُهَا فَبَعَثَ مَعِي أَبُو طَلْحَةَ بِعَجُزِهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَقَبِلَهَا

ترجمہ Book - حدیث 3791

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل باب: خرگوش کھانے کا بیان سیدنا انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک نوخیز مضبوط لڑکا تھا ۔ میں نے ایک خرگوش شکار کیا ‘ پھر میں نے اسے بھون لیا ۔ تو سیدنا ابوطلحہ ؓ نے مجھے اس کا پچھلا دھڑ دے کر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں بھیجا ۔ میں اسے آپ کے پاس لے آیا تو آپ نے اسے قبول فر لیا ۔
تشریح : فائدہ۔رسول اللہ ﷺ کااس ہدیے کو قبول فرمالینا اس کے حلال ہونے کی دلیل ہے۔ فائدہ۔رسول اللہ ﷺ کااس ہدیے کو قبول فرمالینا اس کے حلال ہونے کی دلیل ہے۔