Book - حدیث 3781

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابٌ فِي أَكْلِ اللَّحْمِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ, قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْجِبُهُ الذِّرَاعُ, قَالَ: وَسُمَّ فِي الذِّرَاعِ, وَكَانَ يَرَى أَنَّ الْيَهُودَ هُمْ سَمُّوهُ.

ترجمہ Book - حدیث 3781

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل باب: گوشت کھانے کا بیان جناب ابوداؤد ( ابوداؤد الطیالسی ) ؓ نے اسی سند سے روایت کیا کہ نبی کریم ﷺ کو دستی کا گوشت بہت پسند تھا ۔ بیان کیا کہ آپ ﷺ کو دستی کے گوشت ہی میں زہر دینے کی کوشش کی گئی تھی اور یہ کار ستانی یہودیوں نے کی تھی ۔