Book - حدیث 3779

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابٌ فِي أَكْلِ اللَّحْمِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ كُنْتُ آكُلُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَآخُذُ اللَّحْمَ بِيَدِي مِنْ الْعَظْمِ فَقَالَ أَدْنِ الْعَظْمَ مِنْ فِيكَ فَإِنَّهُ أَهْنَأُ وَأَمْرَأُ قَالَ أَبُو دَاوُد عُثْمَانُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ صَفْوَانَ وَهُوَ مُرْسَلٌ

ترجمہ Book - حدیث 3779

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل باب: گوشت کھانے کا بیان سیدنا صفوان بن امیہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا اور اپنے ہاتھ سے ہڈی پر سے گوشت جدا کر رہا تھا ۔ پس آپ ﷺ نے فرمایا ” ہڈی اٹھا کر اپنے منہ سے لگاؤ ( یعنی نوچ کر کھاؤ ) بیشک اس طرح یہ زیادہ لذیذ لگتا ہے اور ہضم خوب ہوتا ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : عثمان نے صفوان سے نہیں سنا اور یہ روایت مرسل ہے ۔