كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ الْأَكْلِ بِالْيَمِينِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ عَنْ أَبِي وَجْزَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ادْنُ بُنَيَّ فَسَمِّ اللَّهَ وَكُلْ بِيَمِينِكَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ
کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
باب: دائیں ہاتھ سے کھانے کا حکم
سیدنا عمر بن ابی سلمہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” میرے قریب ہو جاؤ ‘ اﷲ کا نام لو ‘ ( «بسم الله» پڑھو ) دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ ۔ “
تشریح :
فائدہ۔بچوں اور خادموں کےساتھ بیٹھ کرکھانا سنت نبویﷺ ہے۔نیز بچوں اور کم علم لوگوں کو شرعی آداب کی تعلیم دینا ضروری ہے۔بالخصوص کھانے کے بارے میں مذکورہ تین باتیں بہت اہم ہیں۔
فائدہ۔بچوں اور خادموں کےساتھ بیٹھ کرکھانا سنت نبویﷺ ہے۔نیز بچوں اور کم علم لوگوں کو شرعی آداب کی تعلیم دینا ضروری ہے۔بالخصوص کھانے کے بارے میں مذکورہ تین باتیں بہت اہم ہیں۔