Book - حدیث 3768

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ التَّسْمِيَةِ عَلَى الطَّعَامِ ضعیف حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا عِيسَى يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ صُبْحٍ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْخُزَاعِيُّ عَنْ عَمِّهِ أُمَيَّةَ بْنِ مَخْشِيٍّ وَكَانَ مَنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا وَرَجُلٌ يَأْكُلُ فَلَمْ يُسَمِّ حَتَّى لَمْ يَبْقَ مِنْ طَعَامِهِ إِلَّا لُقْمَةٌ فَلَمَّا رَفَعَهَا إِلَى فِيهِ قَالَ بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ فَضَحِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ مَا زَالَ الشَّيْطَانُ يَأْكُلُ مَعَهُ فَلَمَّا ذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ اسْتَقَاءَ مَا فِي بَطْنِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد جَابِرُ بْنُ صُبْحٍ جَدُّ سُلَيْمَانَ بْنَ حَرْبٍ مِنْ قِبَلِ أُمِّهِ

ترجمہ Book - حدیث 3768

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل باب: کھانے پر بسم اللہ پڑھنا سیدنا امیہ بن مخشیؓ ایک صحابی تھے انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ تشریف فر تھے جبکہ ایک آدمی کھانا کھا رہا تھا اس نے بسم اللہ نہیں پڑھی تھی ۔ حتیٰ کہ جب اس کے کھانے سے ایک لقمہ باقی رہ گیا تو اس اسے اپنے منہ کی طرف اٹھاتے ہوئے کہا : «بسم الله أوله وآخره» ” اللہ کے نام سے اس ( کھانے ) کے شروع میں اور آخر میں بھی ۔ “ تو نبی کریم ﷺ ہنسنے لگے اور فرمایا ” شیطان اس کے ساتھ کھائے جا رہا تھا جب اس نے اللہ کا نام لیا تو جو کچھ اس کے پیٹ میں تھا اس نے وہ سب قے کر کے نکال دیا ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ جابر بن صبح ‘ سلیمان بن حرب کے نانا ہیں ۔