كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ التَّسْمِيَةِ عَلَى الطَّعَامِ صحیح حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ هِشَامٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الدَّسْتُوَائِيَّ عَنْ بُدَيْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ امْرَأَةٍ مِنْهُمْ يُقَالُ لَهَا أُمُّ كُلْثُومٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَذْكُرْ اسْمَ اللَّهِ تَعَالَى فَإِنْ نَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اسْمَ اللَّهِ تَعَالَى فِي أَوَّلِهِ فَلْيَقُلْ بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ
کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل باب: کھانے پر بسم اللہ پڑھنا ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تم میں سے جب کوئی کھانا کھانے لگے تو چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ کا نام ذکر کرے ‘ اگر شروع میں بھول جائے تو چاہیئے کہ یوں کہے «بسم الله أوله وآخره» ” اللہ کے نام سے اس ( کھانے ) کے شروع میں اور آخر میں بھی ۔ “