Book - حدیث 3765

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ التَّسْمِيَةِ عَلَى الطَّعَامِ صحیح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ بَيْتَهُ فَذَكَرَ اللَّهَ عِنْدَ دُخُولِهِ وَعِنْدَ طَعَامِهِ قَالَ الشَّيْطَانُ لَا مَبِيتَ لَكُمْ وَلَا عَشَاءَ وَإِذَا دَخَلَ فَلَمْ يُذْكَرْ اللَّهَ عِنْدَ دُخُولِهِ قَالَ الشَّيْطَانُ أَدْرَكْتُمْ الْمَبِيتَ فَإِذَا لَمْ يَذْكُرْ اللَّهَ عِنْدَ طَعَامِهِ قَالَ أَدْرَكْتُمْ الْمَبِيتَ وَالْعَشَاءَ

ترجمہ Book - حدیث 3765

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل باب: کھانے پر بسم اللہ پڑھنا سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا ” انسان جب انسان جب اپنے گھر میں داخل ہوتے ہوئے اللہ کا نام لیتا ہے اور پھر اپنے کھانے پر بھی اللہ کا ذکر کرتا ہے تو شیطان کہتا ہے : تمہارے لیے یہاں نہ رات کا کوئی ٹھکانا ہے اور نہ رات کا کھانا ۔ اور جب انسان داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر نہ کرے تو شیطان کہتا ہے تمہیں رات کا ٹھکانا مل گیا اور جب کھانے پر بھی اللہ کا نام نہ لے تو کہتا ہے تمہیں رات کے ٹھکانے کے ساتھ ساتھ کھانا بھی مل گیا ۔ “
تشریح : فائدہ۔شیطان اور اس کے چیلے چانٹے نظر نہیں آتے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔(ۗ إِنَّهُ يَرَاكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ ۗ)(الاعراف ۔27) بے شک شیطان اور اس کا لشکر تمھیں ایسے مقام سے دیکھتا ہے جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے۔ اور ان کے حملے انتہائی مخفی شدید۔اور مسلسل ہیں۔ان سے بچائو کایقینی طریقہ اللہ کا نام لینا ہے۔ فائدہ۔شیطان اور اس کے چیلے چانٹے نظر نہیں آتے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔(ۗ إِنَّهُ يَرَاكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ ۗ)(الاعراف ۔27) بے شک شیطان اور اس کا لشکر تمھیں ایسے مقام سے دیکھتا ہے جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے۔ اور ان کے حملے انتہائی مخفی شدید۔اور مسلسل ہیں۔ان سے بچائو کایقینی طریقہ اللہ کا نام لینا ہے۔