Book - حدیث 376

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ بَوْلِ الصَّبِيِّ يُصِيبُ الثَّوْبَ صحیح حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى وَعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ الْمَعْنَى قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنِي مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ حَدَّثَنِي أَبُو السَّمْحِ قَالَ كُنْتُ أَخْدِمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَغْتَسِلَ قَالَ وَلِّنِي قَفَاكَ فَأُوَلِّيهِ قَفَايَ فَأَسْتُرُهُ بِهِ فَأُتِيَ بِحَسَنٍ أَوْ حُسَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَبَالَ عَلَى صَدْرِهِ فَجِئْتُ أَغْسِلُهُ فَقَالَ يُغْسَلُ مِنْ بَوْلِ الْجَارِيَةِ وَيُرَشُّ مِنْ بَوْلِ الْغُلَامِ قَالَ عَبَّاسٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ أَبُو الزَّعْرَاءِ قَالَ هَارُونُ بْنُ تَمِيمٍ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ الْأَبْوَالُ كُلُّهَا سَوَاءٌ

ترجمہ Book - حدیث 376

کتاب: طہارت کے مسائل باب: بچہ اگر کپڑے پر پیشاب کر دے تو...؟ سیدنا ابو سمح ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا ۔ آپ ﷺ جب غسل کرنا چاہتے تو مجھے فرماتے ” میری طرف اپنی گدی ( پشت ) کر لو ۔“ تو میں آپ کی طرف گدی کر کے کھڑا ہو جاتا اور آپ ﷺ کو اس طرح پردہ کرتا ۔ ( ایک بار ) سیدنا حسین اور حسن ؓ کو لایا گیا تو انہوں نے آپ ﷺ کے سینے پر پیشاب کر دیا ۔ میں اسے دھونے آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ” لڑکی کا پیشاب دھویا جاتا ہے اور لڑکے کے پیشاب پر چھینٹے مارے جاتے ہیں ۔ “ عباس ( عباس بن عبدالعظیم ) نے اپنی سند میں ( «حدثني» مفرد کے صیغے کے بجائے ) «حدثنا يحيى بن الوليد» ذکر کیا ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں اور وہ ابو الزرعراء ہے اور ہارون بن تمیم نے جناب حسن بصری سے نقل کیا ہے کہ پیشاب سب برابر ہے ۔
تشریح : رسول اللہ ﷺ سےثابت شدہ فرمان کےمقابلے میں کسی بھی امتی کاقول وفتویٰ قابل قبول نہیں ہوسکتا لہذا لڑکی کا پیشاب دھویا جائے گا اور لڑکے کےپیشاب پر چھینٹے مارے جائیں گے۔ رسول اللہ ﷺ سےثابت شدہ فرمان کےمقابلے میں کسی بھی امتی کاقول وفتویٰ قابل قبول نہیں ہوسکتا لہذا لڑکی کا پیشاب دھویا جائے گا اور لڑکے کےپیشاب پر چھینٹے مارے جائیں گے۔