كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الضِّيَافَةِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْكَعْبِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ جَائِزَتُهُ يَوْمُهُ وَلَيْلَتُهُ الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَمَا بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ صَدَقَةٌ وَلَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَثْوِيَ عِنْدَهُ حَتَّى يُحْرِجَهُ قَالَ أَبُو دَاوُد قُرِئَ عَلَى الْحَارِثِ بْنِ مِسْكِينٍ وَأَنَا شَاهِدٌ أَخْبَرَكُمْ أَشْهَبُ قَالَ وَسُئِلَ مَالِكٌ عَنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائِزَتُهُ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ قَالَ يُكْرِمُهُ وَيُتْحِفُهُ وَيَحْفَظُهُ يَوْمًا وَلَيْلَةً وَثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ضِيَافَةً
کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
باب: ضیافت ( مہمانی ) کا بیان
سیدنا ابوشریح کعبی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس شخص کا اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان ہے اسے چاہیئے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے ، خوب خدمت اور مدارات ایک دن رات ہے ، مہمانی تین دن ہوتی ہے ، اس کے بعد صدقہ ہے ۔ مہمان کے لیے حلال نہیں کہ اپنے میزبان کے پاس ڈیرا ڈال لے کہ اس کے لیے مشقت اور بوجھ بن جائے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ نے کہا کہ بسند حارث بن مسکین ، اشہب سے مروی ہے کہ امام مالک ؓ سے نبی کریم ﷺ کے فرمان «جائزته يوم وليلة» کا مفہوم پوچھا گیا ، تو انہوں نے کہا کہ ایک دن رات اس کی خوب عزت افزائی کرے ، اسے تحفہ دے اور اس کا خوب خیال کرے اور تین دن تک مہمانی ہے ۔
تشریح :
فوائد ومسائل۔1۔(جائزہ)کا ایک مفہوم یہ بھی بیان کیا گیا ہے۔کہ مہمان کے روانہ ہوتے وقت بھی اسے اس قدر دے کہ ایک دن رات کی مسافت آسانی سے طے ہوجائے۔(فتح الباری۔6135)2۔مہمان کے لئے لازم ہے۔کہ اپنے میزبان کے احوال کا خیال رکھے اور اسکے لئے اذیت یا مشقت کا باعث نہ بنے۔3۔میزبان اگر مطالبہ کرے یا کوئی اضطراری کیفیت ہو توتین دن سے زیادہ بھی ٹھر سکتاہے۔مگر یہ خدمت میزبان کی طرف سے صدقہ ہوگی۔