Book - حدیث 3746

كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابٌ فِي كَمْ تُسْتَحَبُّ الْوَلِيمَةُ ضعیف حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ... بِهَذِهِ الْقِصَّةِ، قَالَ: فَدُعِيَ الْيَوْمَ الثَّالِثَ فَلَمْ يُجِبْ، وَحَصَبَ الرَّسُولَ.

ترجمہ Book - حدیث 3746

کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل باب: ولیمے کی دعوت کتنے دنوں تک مستحب ہے ؟ جناب قتادہ ؓ نے سیدنا سعید بن مسیب سے یہ قصہ بیان کیا ۔ کہا کہ تیسرے دن بلایا گیا تو دعوت قبول نہ کی اور پیغام لانے والے کو کنکر دے مارا ۔ فائدہ۔یہ روایت سندا ضعیف ہے۔شیخ عبد التواب ملتانی لکھتے ہیں۔کہ اگرتینوں دن کھانے والے لوگ ایک ہی ہوں۔توتیسرے دن کی دعوت ناجائز ہے۔اگر مختلف ہوں تو ایام کی کثرت کا کوئی حرج نہیں۔جو کہ سلف سے ثابت ہے۔صحیح بخاری میں بھی اس کی طرف اشارہ موجود ہے۔دیکھئے۔(صحیح البخاری النکاح باب حق اجابۃ الولیمہ والدعوۃ ومن اولم سبعۃ ایام ونحوہ)