كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ بَابٌ فِي اسْتِحْبَابِ الْوَلِيمَةِ عِنْدَ النِّكَاحِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ قَالَ ذُكِرَ تَزْوِيجُ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ عِنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَقَالَ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْلَمَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ نِسَائِهِ مَا أَوْلَمَ عَلَيْهَا أَوْلَمَ بِشَاةٍ
کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل
باب: نکاح کے موقع پر ولیمہ کرنا مستحب ہے
سیدنا انس بن مالک ؓ کی مجلس میں ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش ؓا کے نکاح کا ذکر آ گیا تو انہوں نے کہا : میں نے نہیں دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی کسی بیوی کے ولیمہ میں اس قدر اہتمام کیا ہو جتنا ان کے موقع پر ولیمہ میں کیا تھا ۔ آپ ﷺ نے ایک بکری سے ولیمہ کیا ۔
تشریح :
فائدہ۔یہ نکاح وحی کی بنیاد پر ہوا تھا۔اس میں ولی حق مہر اورگواہیوں کا کوئی اہتمام نہ تھا۔سورہ احزاب میں ہے۔
(فَلَمَّا قَضَىٰ زَيْدٌ مِّنْهَا وَطَرًا زَوَّجْنَاكَهَا لِكَيْ لَا يَكُونَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ حَرَجٌ فِي أَزْوَاجِ أَدْعِيَائِهِمْ إِذَا قَضَوْا مِنْهُنَّ وَطَرًا ۚ)(الاحزاب۔37)
پس جب زید نے اس عورت سے اپنی غرض پوری کرلی تو ہم نے اسے آپ کے نکاح میں دے دیا تاکہ مسلمانوں پر اپنے لےپالکوں کی بیویوں کے بارے میں کسی طرح کی تنگی نہ رہے جب وہ ان سے اپنا جی بھرلیں۔