Book - حدیث 3733

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابٌ فِي إِيكَاءِ الْآنِيَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَفُضَيْلُ بْنُ عَبْدُ الْوَهَّابِ السُّكَّرِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ كَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَفَعَهُ قَالَ وَاكْفِتُوا صِبْيَانَكُمْ عِنْدَ الْعِشَاءِ وَقَالَ مُسَدَّدٌ عِنْدَ الْمَسَاءِ فَإِنَّ لِلْجِنِّ انْتِشَارًا وَخَطْفَةً

ترجمہ Book - حدیث 3733

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل باب: برتنوں کو ڈھانپ کر رکھنے کا بیان سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ نے مرفوعاً بیان کیا کہ ” عشاء کے وقت ، اور جناب مسدد نے روایت کیا کہ شام کے وقت اپنے بچوں کو ( گھروں میں ) روک کر رکھا کرو ۔ اس وقت جِن ( زمین میں ) پھیل جاتے ہیں اور ( بچوں کو ) اچک لیتے ہیں ۔ “
تشریح : فائدہ۔شیطانی اثرات اور ان کے حملوں سے بچنے کےلئے مسنون اذکار کے ساتھ ساتھاس مذکورہ حفاظتی تدبیر کا اہتمام کرنا بھی لازمی ہے۔ فائدہ۔شیطانی اثرات اور ان کے حملوں سے بچنے کےلئے مسنون اذکار کے ساتھ ساتھاس مذکورہ حفاظتی تدبیر کا اہتمام کرنا بھی لازمی ہے۔