Book - حدیث 3732

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابٌ فِي إِيكَاءِ الْآنِيَةِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْخَبَرِ وَلَيْسَ بِتَمَامِهِ قَالَ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَفْتَحُ بَابًا غَلَقًا وَلَا يَحُلُّ وِكَاءً وَلَا يَكْشِفُ إِنَاءً وَإِنَّ الْفُوَيْسِقَةَ تُضْرِمُ عَلَى النَّاسِ بَيْتَهُمْ أَوْ بُيُوتَهُمْ.

ترجمہ Book - حدیث 3732

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل باب: برتنوں کو ڈھانپ کر رکھنے کا بیان سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ نے نبی کریم ﷺ سے یہ حدیث بیان کی ( عبداللہ بن مسلمہ کی ) یہ روایت مکمل نہیں ہے ، فرمایا ” شیطان بند دروازہ نہیں کھول سکتا ، نہ تسمہ اور بندھنا ہی کھول سکتا ہے اور نہ ڈھانپے ہوئے برتن کو ننگا کر سکتا ہے ، ( چراغ بجھا کر نہ سویا جائے تو اس کا نقصان یہ ہے کہ ) چوہیا لوگوں کے گھروں کو جلا ڈالتی ہے ۔ “ ( بتی کو گھسیٹ لے جاتی ہے اور اس طرح گھر میں آگ لگ جاتی ہے ) ۔
تشریح : فائدہ۔طبی طور پر ثابت ہے کہ رات کو روشنی بجھاکرسونا بہت زیادہ راحت اور سکون کاباعث ہوتا ہے۔ چراغ وغیرہ جلاکر سونے میں وہ ضرر ہے۔جو حدیث میں بیان ہوا۔بجلی یا گیس کے ہیٹر یا کوئلے کی انگیٹھی جلتی چھوڑ کرسوجانا بھی بہت مضرہے۔بہت سی خبریں سننے میں پڑھنے میں آئی ہیں۔ کہ ان سے آگ لگ جاتی ہے۔اور کبھی لوگ دم گھٹ کر مرجاتے ہیں۔ فائدہ۔طبی طور پر ثابت ہے کہ رات کو روشنی بجھاکرسونا بہت زیادہ راحت اور سکون کاباعث ہوتا ہے۔ چراغ وغیرہ جلاکر سونے میں وہ ضرر ہے۔جو حدیث میں بیان ہوا۔بجلی یا گیس کے ہیٹر یا کوئلے کی انگیٹھی جلتی چھوڑ کرسوجانا بھی بہت مضرہے۔بہت سی خبریں سننے میں پڑھنے میں آئی ہیں۔ کہ ان سے آگ لگ جاتی ہے۔اور کبھی لوگ دم گھٹ کر مرجاتے ہیں۔