كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابٌ فِي إِيكَاءِ الْآنِيَةِ صحیح - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >أَغْلِقْ بَابَكَ وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَفْتَحُ بَابًا مُغْلَقًا وَأَطْفِ مِصْبَاحَكَ وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ وَخَمِّرْ إِنَاءَكَ وَلَوْ بِعُودٍ تَعْرِضُهُ عَلَيْهِ وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ وَأَوْكِ سِقَاءَكَ وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ<.
کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل
باب: برتنوں کو ڈھانپ کر رکھنے کا بیان
سیدنا جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اپنا دروازہ بند کر اور اللہ کا نام لے ، بلاشبہ شیطان بند دروازہ نہیں کھول سکتا ۔ اپنا چراغ بجھا اور اللہ کا نام لے ۔ اپنا برتن ڈھانپ کر رکھ خواہ اس میں کوئی لکڑی آڑے طور پر رکھ دے اور اللہ کا نام لے ۔ اور اپنے مشکیزے کا تسمہ باندھ کر رکھ اور اللہ کا نام لے ۔ “
تشریح :
فوائد ومسائل۔1۔شیطان کی عداوت اورشرارت بہت مخفی اور مسلسل ہوتی ہے۔ اس کا مقابلہ اللہ کے نام ہی سے ممکن ہے۔اس لئے مناسب مواقع پر مسنون دعایئں پڑھتے رہنا چاہیے۔بالخصوص معمول کے چھوٹے چھوٹے کاموں پربسم اللہ کہنا اپنی عادت بنالینا چاہیے۔2۔حفظان صحت وغیرہ کے اصولوں کی پابندی کرنافطرت ہے لیکن اگر انسان سنن نبویہ پر عمل کرنے کی نیت سے یہ سب کچھ کرے تو یہ امورتقرب الٰہی کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ اور ثواب بھی ملتا ہے۔