Book - حدیث 3720

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابٌ فِي اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ

ترجمہ Book - حدیث 3720

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل باب: مشک کا منہ الٹ کر اس سے پینا سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ مشکیزوں کا منہ الٹ کر ان سے پیا جائے ۔
تشریح : فائدہ۔اس سے اگلی حدیث (3721)میں اس کے جواز کابیان ہے۔لیکن وہ روایت سندا ضعیف ہے۔اس لئے ممانعت ہی کو ترجیح ہے۔ تاہم یہ ممانعت بطور تنزیہی ہے۔جیسا کہ اس سے پہلے حدیث (3719) کے فوائد میں وضاحت کی گئی ہے۔ فائدہ۔اس سے اگلی حدیث (3721)میں اس کے جواز کابیان ہے۔لیکن وہ روایت سندا ضعیف ہے۔اس لئے ممانعت ہی کو ترجیح ہے۔ تاہم یہ ممانعت بطور تنزیہی ہے۔جیسا کہ اس سے پہلے حدیث (3719) کے فوائد میں وضاحت کی گئی ہے۔