Book - حدیث 3717

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابٌ فِي الشُّرْبِ قَائِمًا صحیح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >نَهَى أَنْ يَشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا<.

ترجمہ Book - حدیث 3717

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل باب: کھڑے ہو کر پینا سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے کسی بھی شخص کو ‘ کھڑے ہو کر پینے سے منع فرمایا ہے ۔
تشریح : فائدہ۔یہ رسول للہ ﷺ کی تلقین ہے۔ پانی بھی حتی الامکان بیٹھ کرپیناچاہیے۔یہ نہی تنزہیی ہے ۔اور بلاوجہ کھڑے ہوکر پینا کسی طرح مناسب نہیں ہے۔اس موضوع میں کئی احادیث آئی ہیں۔ ان تمام کو پیش نظر رکھا جائے۔تو پتہ چلتا ہے کہ اسلام آرام سے بیٹھ کر پینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔اوررسول اللہﷺ کا معمول بھی یہی تھا۔البتہ اگر ضرورت ہو تو کھڑے ہوکر پینا بھی جائز ہے۔ جیسے اگلی روایت سے واضح ہوتا ہے۔لیکن اسے معمول نہیں بنایا جاسکتا۔ فائدہ۔یہ رسول للہ ﷺ کی تلقین ہے۔ پانی بھی حتی الامکان بیٹھ کرپیناچاہیے۔یہ نہی تنزہیی ہے ۔اور بلاوجہ کھڑے ہوکر پینا کسی طرح مناسب نہیں ہے۔اس موضوع میں کئی احادیث آئی ہیں۔ ان تمام کو پیش نظر رکھا جائے۔تو پتہ چلتا ہے کہ اسلام آرام سے بیٹھ کر پینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔اوررسول اللہﷺ کا معمول بھی یہی تھا۔البتہ اگر ضرورت ہو تو کھڑے ہوکر پینا بھی جائز ہے۔ جیسے اگلی روایت سے واضح ہوتا ہے۔لیکن اسے معمول نہیں بنایا جاسکتا۔