Book - حدیث 3713

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابٌ فِي صِفَةِ النَّبِيذِ صحیح حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي عُمَرَ يَحْيَى الْبَهْرَانِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ يُنْبَذُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزَّبِيبُ فَيَشْرَبُهُ الْيَوْمَ وَالْغَدَ وَبَعْدَ الْغَدِ إِلَى مَسَاءِ الثَّالِثَةِ ثُمَّ يَأْمُرُ بِهِ فَيُسْقَى الْخَدَمُ أَوْ يُهَرَاقُ قَالَ أَبُو دَاوُد مَعْنَى يُسْقَى الْخَدَمُ يُبَادَرُ بِه الْفَسَادَ قَالَ أَبُو دَاوُد أَبُو عُمَرَ يَحْيَى بْنُ عُبَيْدٍ الْبَهْرَانِيُّ

ترجمہ Book - حدیث 3713

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل باب: نبیذ کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے لیے کشمش کی نبیذ بنائی جاتی تھی تو آپ ﷺ اسے اس دن ‘ اگلے دن اور اس سے اگلے دن یعنی تیسرے دن کی شام تک استعمال کرتے تھے ‘ پھر آپ ﷺ حکم دیتے کہ خادموں کو پلا دی جائے یا گرا دی جائے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ خادموں کو پلانے سے مقصود یہ ہے کہ خراب ہونے سے پہلے پہلے اسے استعمال کر لیا جائے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : سند میں مذکور ابوعمر کا نام یحییٰ بن عبید البہرانی ہے ۔
تشریح : فائدہ۔نبیذ سردیوں میں تین دن تک اور گرمیوں میں صرف ایک دن تک قابل استعمال ہوتی ہے۔ فائدہ۔نبیذ سردیوں میں تین دن تک اور گرمیوں میں صرف ایک دن تک قابل استعمال ہوتی ہے۔