Book - حدیث 3712

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابٌ فِي صِفَةِ النَّبِيذِ حسن الإسناد حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ شَبِيبَ بْنَ عَبْدِ الْمَلِكِ يُحَدِّثُ عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي عَمْرَةُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا كَانَتْ تَنْبِذُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُدْوَةً فَإِذَا كَانَ مِنْ الْعَشِيِّ فَتَعَشَّى شَرِبَ عَلَى عَشَائِهِ وَإِنْ فَضَلَ شَيْءٌ صَبَبْتُهُ أَوْ فَرَّغْتُهُ ثُمَّ تَنْبِذُ لَهُ بِاللَّيْلِ فَإِذَا أَصْبَحَ تَغَدَّى فَشَرِبَ عَلَى غَدَائِهِ قَالَتْ يُغْسَلُ السِّقَاءُ غُدْوَةً وَعَشِيَّةً فَقَالَ لَهَا أَبِي مَرَّتَيْنِ فِي يَوْمٍ قَالَتْ نَعَمْ

ترجمہ Book - حدیث 3712

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل باب: نبیذ کا بیان ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے لیے صبح کے وقت نبیذ بھگو رکھتیں ۔ پس جب شام ہوتی اور آپ ﷺ رات کا کھانا کھاتے تو اسے پی لیتے ۔ اگر کچھ بچ جاتا تو میں اسے گرا دیتی تھی ۔ پھر رات کے وقت بھگو رکھتی ‘ جب صبح ہوتی اور آپ ﷺ کھانا کھاتے تو اس وقت پی لیتے ۔ بیان کیا کہ ہم مشکیزے کو صبح شام دھوتے تھے ۔ میرے والد ( حیان ) نے عمرہ سے کہا : کیا ایک دن میں اسے دو دفعہ دھویا جاتا تھا ؟ انہوں نے کہا : ہاں ۔