Book - حدیث 3704

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابٌ فِي الْخَلِيطَيْنِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنِي يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ نَهَى عَنْ خَلِيطِ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ وَعَنْ خَلِيطِ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ وَعَنْ خَلِيطِ الزَّهْوِ وَالرُّطَبِ وَقَالَ انْتَبِذُوا كُلَّ وَاحِدَةٍ عَلَى حِدَةٍ قَالَ و حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ

ترجمہ Book - حدیث 3704

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل باب: دو مختلف چیزوں کو ملا کر نبیذ بنانا سیدنا ابوقتادہ ؓ سے مروی ہے وہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ کشمش اور کھجور ( خشک ) کو ملانا ‘ نیم پختہ اور ( خشک ) کھجور کو ملانا اور نا پختہ کھجور ( جس نے ابھی سرخ یا زرد رنگ پکڑا ہو ) اور تازہ کھجور کو ملا کر نبیذ بنانا منع ہے ۔ کہا کہ ان چیزوں میں سے ہر ایک سے علیحدہ علیحدہ طور پر نبیذ بناؤ ۔ ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے ابوقتادہ سے اس نے نبی کریم ﷺ سے یہ حدیث بیان کی ۔