كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابٌ فِي الْأَوْعِيَةِ صحیح حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، عَنْ نُوحِ بْنِ قَيْسٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِوَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ: >أَنْهَاكُمْ عَنِ النَّقِيرِ، وَالْمُقَيَّرِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالدُّبَّاءِ، وَالْمُزَادَةِ الْمَجْبُوبَةِ، وَلَكِنِ اشْرَبْ فِي سِقَائِكَ وَأَوْكِهْ<.
کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل باب: شراب کے برتنوں کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وفد عبدالقیس کے لوگوں سے فرمایا ” میں تمہیں لکڑی کے کھدے ہوئے برتن ‘ روغن زفت لگے برتن ‘ سبز رنگ کے روغن ملے ہوئے برتن اور کدو کے برتن ( تونبے ) سے منع کرتا ہوں اور بڑی مشک سے بھی جس کو اوپر سے کاٹا گیا ہو اور پیندے کی طرف سے سوراخ نہ ہوں منع کرتا ہوں ‘ لیکن اپنے مشکیزے سے پیا کرو اور پھر اس کا منہ باندھ دیا کرو ۔ “ ( یعنی اس میں نبیذ بنایا کرو ) ۔