Book - حدیث 369

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابٌ فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ الشَّيْبَانِيِّ سَمِعَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ يُحَدِّثُهُ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى وَعَلَيْهِ مِرْطٌ وَعَلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ مِنْهُ وَهِيَ حَائِضٌ وَهُوَ يُصَلِّ وَهُوَ عَلَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 369

کتاب: طہارت کے مسائل باب: اس میں رخصت کا بیان ام المؤمنین سیدہ میمونہ ؓا سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے نماز پڑھی ، آپ ایک کمبل اوڑھے ہوئے تھے جس کا کچھ حصہ آپ پر اور کچھ ان کی اہلیہ پر تھا اور وہ حیض سے تھیں آپ ﷺ اس حالت میں نماز پڑھتے رہے کہ وہ آپ پر تھا ۔