Book - حدیث 3679

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّكرِ صحیح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى فِي آخَرِينَ قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ وَمَنْ مَاتَ وَهُوَ يَشْرَبُ الْخَمْرَ يُدْمِنُهَا لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الْآخِرَةِ

ترجمہ Book - حدیث 3679

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل باب: نشہ کا بیان سیدنا ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” ہر نشہ آور شے خمر ( شراب ) ہے اور ہر نشہ آور حرام ہے ‘ اور جو شخص اس حالت پر مر گیا کہ وہ شراب پیتا تھا تو وہ آخرت میں نہیں پیے گا ۔ “
تشریح : فائدہ۔اس کامفہوم یہ ہے کہ وہ شخص اس شراب سے محروم رہے گا۔ جو جنت میں داخل ہونے والوں کو میسر ہوگی دوسرے لفظوں میں وہ جنت میں داخل نہ ہوگا۔ فائدہ۔اس کامفہوم یہ ہے کہ وہ شخص اس شراب سے محروم رہے گا۔ جو جنت میں داخل ہونے والوں کو میسر ہوگی دوسرے لفظوں میں وہ جنت میں داخل نہ ہوگا۔