Book - حدیث 3674

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ العَصِيرِ لِلْخَمْرِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ مَوْلَاهُمْ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْغَافِقِيِّ أَنَّهُمَا سَمِعَا ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ اللَّهُ الْخَمْرَ وَشَارِبَهَا وَسَاقِيَهَا وَبَائِعَهَا وَمُبْتَاعَهَا وَعَاصِرَهَا وَمُعْتَصِرَهَا وَحَامِلَهَا وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 3674

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل باب: اگر کوئی شراب بنانے کی غرض سے انگور نچوڑے سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ نے شراب ‘ اس کے پینے والے ‘ پلانے والے ‘ بیچنے والے ‘ خریدنے والے ‘ انگور نچوڑنے والے ‘ نچڑوانے والے ‘ اس کے اٹھانے والے اور جس کی طرف اٹھائی جا رہی ہو ‘ ان سب پر لعنت کی ہے ۔ “
تشریح : فائدہ۔باغ والے اور تاجر کواگر معلوم ہو کہ خریدار لوگ ان انگوروں وغیرہ سے شراب بنایئں گے تو ان کو فروخت کرنا یا کسی اورطرح سے معاون بننا جائز نہیں اللہ کا فرمان ہے۔(وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ)(المائدہ۔2) ترجمہ۔گناہ اور تعدی کے کاموں میں ایک دوسرے کا ساتھ نہ دیا کرو۔ فائدہ۔باغ والے اور تاجر کواگر معلوم ہو کہ خریدار لوگ ان انگوروں وغیرہ سے شراب بنایئں گے تو ان کو فروخت کرنا یا کسی اورطرح سے معاون بننا جائز نہیں اللہ کا فرمان ہے۔(وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ)(المائدہ۔2) ترجمہ۔گناہ اور تعدی کے کاموں میں ایک دوسرے کا ساتھ نہ دیا کرو۔