Book - حدیث 3673

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ تَحْرِيمِ الْخَمْرِ صحیح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كُنْتُ سَاقِيَ الْقَوْمِ حَيْثُ حُرِّمَتْ الْخَمْرُ فِي مَنْزِلِ أَبِي طَلْحَةَ وَمَا شَرَابُنَا يَوْمَئِذٍ إِلَّا الْفَضِيخُ فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ وَنَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْنَا هَذَا مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ Book - حدیث 3673

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل باب: شراب کی حرمت کا بیان سیدنا انس ؓ کا بیان ہے کہ میں سیدنا ابوطلحہ ؓ کے گھر میں اہل مجلس کو شراب پلا رہا تھا کہ شراب کی حرمت کا حکم نازل ہو گیا ۔ اور اس دن ہماری شراب ” فضیخ “ ( کچی کھجور سے تیار کی ہوئی شراب ) تھی ۔ ایک آدمی ہمارے پاس آیا اور اس نے کہا : تحقیق شراب حرام کر دی گئی ہے اور رسول اللہ ﷺ کے منادی نے اعلان بھی کر دیا ہے ۔ پس ہم نے کہا : یہ شخص رسول اللہ ﷺ کی جانب سے اعلان کر رہا ہے ۔
تشریح : فائدہ۔گویا جس شراب کےلئے حرمت کا حتمی حکم نازل ہوا وہ انگو ر کی بنی ہوئی نہ تھی۔بلکہ کچی کھجور کی بنی ہوتی تھی۔ فائدہ۔گویا جس شراب کےلئے حرمت کا حتمی حکم نازل ہوا وہ انگو ر کی بنی ہوئی نہ تھی۔بلکہ کچی کھجور کی بنی ہوتی تھی۔