Book - حدیث 3670

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ تَحْرِيمِ الْخَمْرِ صحیح حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى الْخُتَّلِيُّ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْر،ِ قَالَ عُمَرُ: اللَّهُمَّ بَيِّنْ لَنَا فِي الْخَمْرِ بَيَانًا شِفَاءً! فَنَزَلَتِ الْآيَةُ الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ: {يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ...}[البقرة: 219], الْآيَةَ، قَالَ: فَدُعِيَ عُمَرُ، فَقُرِئَتْ عَلَيْهِ، قَالَ: اللَّهُمَّ بَيِّنْ لَنَا فِي الْخَمْرِ بَيَانًا شِفَاءً! فَنَزَلَتِ الْآيَةُ الَّتِي فِي النِّسَاءِ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى}[النساء: 43]، فَكَانَ مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ يُنَادِي: أَلَا لَا يَقْرَبَنَّ الصَّلَاةَ سَكْرَانُ، فَدُعِيَ عُمَرُ، فَقُرِئَتْ عَلَيْهِ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ بَيِّنْ لَنَا فِي الْخَمْرِ بَيَانًا شِفَاءً! فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: {فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ}[المائدة: 91]، قَالَ عُمَرُ: انْتَهَيْنَا.

ترجمہ Book - حدیث 3670

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل باب: شراب کی حرمت کا بیان سیدنا عمر بن خطاب ؓ کے متعلق آتا ہے کہ جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو سیدنا عمر ؓ نے کہا : اے اللہ ! شراب کے بارے میں ہمیں صاف صاف حکم بیان فر دے ۔ چنانچہ سورۃ البقرہ کی یہ آیت نازل ہوئی «يسألونك عن الخمر والميسر قل فيه إثم كبير» ” ” اے نبی ! ) لوگ آپ سے خمر ( شراب ) اور جوئے کے متعلق دریافت کرتے ہیں ‘ تو کہہ دیجئیے کہ ان دونوں میں بہت بڑا گناہ ہے ( اور لوگوں کے لیے ( کچھ ) فائدہ بھی ہے ‘ لیکن ان دونوں کا گناہ ان کے فائدے سے بہت زیادہ ہے ) ۔ “ پھر سیدنا عمر ؓ کو بلایا گیا اور انہیں یہ آیت سنائی گئی ۔ انہوں نے کہا : اے اللہ ! ہمیں خمر کے بارے میں صاف صاف حکم بیان فر دے ۔ چنانچہ سورۃ نساء کی یہ آیت نازل ہوئی «يأيها الذين آمنوا لا تقربوا الصلاة وأنتم سكارى» ” اے ایمان والو ! تم اس وقت نماز کے قریب نہ جاؤ جب تم نشے میں ہو ۔ “ چنانچہ رسول اللہ ﷺ کا منادی نماز کی اقامت کے وقت اعلان کیا کرتا تھا خبردار ! کوئی شخص نشے کی حالت میں نماز کے قریب نہ آئے ۔ سیدنا عمر ؓ کے سامنے یہ آیت پڑھی گئی تو انہوں نے کہا : اے اللہ ! ہمیں شراب کے بارے میں صاف صاف حکم بیان فر دے ۔ چنانچہ سورۃ المائدہ کی یہ آیت نازل ہوئی «فهل أنتم منتهون» ” ( یقیناً خمر حرام ہے اور شیطانی اعمال میں سے ہے ) کیا تم ان سے باز آتے ہو ؟ “ تو سیدنا عمر ؓ نے کہا : پھر ہم باز آ گئے ۔