Book - حدیث 3669

كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ تَحْرِيمِ الْخَمْرِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ، حَدَّثَنِي الشَّعْبِيُّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ قَالَ: نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ يَوْمَ نَزَلَ، وَهِيَ مِنْ خَمْسَةِ أَشْيَاءَ: مِنَ الْعِنَبِ، وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالْخَمْرُ: مَا خَامَرَ الْعَقْلَ. وَثَلَاثٌ وَدِدْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُفَارِقْنَا حَتَّى يَعْهَدَ إِلَيْنَا فِيهِنَّ عَهْدًا نَنْتَهِي إِلَيْهِ: الْجَدُّ، وَالْكَلَالَةُ، وَأَبْوَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الرِّبَا.

ترجمہ Book - حدیث 3669

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل باب: شراب کی حرمت کا بیان سیدنا عمر ؓ سے مروی ہے کہ جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو اس وقت یہ پانچ چیزوں سے تیار ہوتی تھی یعنی انگور ‘ کھجور ‘ شہد ‘ گندم اور جَو سے ۔ اور شراب ( خمر ) سے مراد ہر وہ چیز ہے جو عقل پر پردہ ڈال دے ۔ اور تین باتوں کے متعلق میری خواہش یہ رہی ہے کہ نبی کریم ﷺ ان کی وضاحت کرنے سے پہلے ہم سے جدا نہ ہوئے ہوتے ۔ دادا کی وراثت ‘ کلالہ کا حصہ اور سود کے بعض مسائل ۔
تشریح : فائدہ۔بعض لوگوں کا یہ کہنا کہ شراب صرف وہی ہوتی ہے۔جو انگور سے بنے صحیح نہیں۔بلکہ ہر وہ چیز جو کسی بھی اورجنس سے تیار کیجائے۔اور جو عقل پر پردہ ڈال دے خمر ہے۔اور حرام ہے۔ چاہے وہ کسی چیز کی بھی بنی ہو۔ فائدہ۔بعض لوگوں کا یہ کہنا کہ شراب صرف وہی ہوتی ہے۔جو انگور سے بنے صحیح نہیں۔بلکہ ہر وہ چیز جو کسی بھی اورجنس سے تیار کیجائے۔اور جو عقل پر پردہ ڈال دے خمر ہے۔اور حرام ہے۔ چاہے وہ کسی چیز کی بھی بنی ہو۔