كِتَابُ الْعِلْمِ بَابٌ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ لِغَيْرِ اللَّهِ تَعَالَى صحيح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ، عَنْ أَبِي طُوَالَةَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ مَعْمَرٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَنْ تَعَلَّمَ عِلْمًا مِمَّا يُبْتَغَى بِهِ وَجْهُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ, لَا يَتَعَلَّمُهُ إِلَّا لِيُصِيبَ بِهِ عَرَضًا مِنَ الدُّنْيَا لَمْ يَجِدْ عَرْفَ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ<.- يَعْنِي: رِيحَهَا-.
کتاب: علم اور اہل علم کی فضیلت
باب: غیر اللہ کے لیے علم حاصل کرنے کی مذمت
سیدنا ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس نے اللہ کی رضا مندی والا علم اس غرض سے حاصل کیا کہ دنیا حاصل کرے ‘ تو ایسا آدمی قیامت کے دن جنت کی خوشبو نہیں پا سکے گا ۔ “
تشریح :
فائدہ۔علم ودین شریت کو محض دنیاکا مال ومنصب حاصل کرنے کی غرض سے سیکھنا بہت بڑی شقاوت ہے۔لازم ہے کہ اللہ کی رضا اور قرب حاصل کرنے کی نیت رکھی جائے۔اللہ عزوجل دنیا کی ضروریات از خود پوری فرمادے گا جیسے کہ اہل صحابہرضوان اللہ عنہم اجمعین اور دیگر سلف صالحین کی سیرتوں سے ثابت ہے۔