Book - حدیث 3662

كِتَابُ الْعِلْمِ بَابُ الْحَدِيثِ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >حَدِّثُوا عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَا حَرَجَ<.

ترجمہ Book - حدیث 3662

کتاب: علم اور اہل علم کی فضیلت باب: بنی اسرائیل سے روایت کرنا سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” بنی اسرائیل ( اہل کتاب ) سے روایت کر سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں ۔ “
تشریح : فائدہ۔یعنی ایسے مسائل جن کا (قرآن وحدیث سے)صدق ثابت ہو تو اسے بالجزم بیان کیا جائے۔یا کوئی تاریخی نوعیت کی بات ہو کہ اس میں صدق وکذب کا احتمال ہو تو اسے بیان کیاجاسکتا ہے۔لیکن اعتماد سے تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ اور جن امور کا کذب قرآن وحدیث سے ثابت ہو۔ان کی تکذیب کی جائے۔ فائدہ۔یعنی ایسے مسائل جن کا (قرآن وحدیث سے)صدق ثابت ہو تو اسے بالجزم بیان کیا جائے۔یا کوئی تاریخی نوعیت کی بات ہو کہ اس میں صدق وکذب کا احتمال ہو تو اسے بیان کیاجاسکتا ہے۔لیکن اعتماد سے تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ اور جن امور کا کذب قرآن وحدیث سے ثابت ہو۔ان کی تکذیب کی جائے۔