Book - حدیث 3661

كِتَابُ الْعِلْمِ بَابُ فَضْلِ نَشْرِ الْعِلْمِ صحیح حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلٍ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >وَاللَّهِ لَأَنْ يَهْدِيَ اللَّهُ بِهُدَاكَ رَجُلًا وَاحِدًا، خَيْرٌ لَكَ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ<.

ترجمہ Book - حدیث 3661

کتاب: علم اور اہل علم کی فضیلت باب: اشاعت علم کی فضیلت سیدنا سہل بن سعد ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” قسم اللہ کی ! اللہ عزوجل تیری رہنمائی سے کسی ایک شخص کو بھی راہ حق دکھا دے تو یہ تیرے لیے سرخ اونٹوں سے افضل ہے ۔ “
تشریح : فائدہ۔اس حدیث میں داعی۔مبلغ۔استاذ اور مربی حضرات کی بہت بڑی فضیلت ہے اوریہ دائرہ اپنی اولاد عزیز واقارب حلقہ احباب اوراجنبی طلبہ وسامعین سب کو محیط ہے۔ اس لئے امربالمعروف اورنہی عن المنکر کافریضہ قول وعمل ہرطرح سے ہر حال میں ادا کرتے رہناچاہیے۔ فائدہ۔اس حدیث میں داعی۔مبلغ۔استاذ اور مربی حضرات کی بہت بڑی فضیلت ہے اوریہ دائرہ اپنی اولاد عزیز واقارب حلقہ احباب اوراجنبی طلبہ وسامعین سب کو محیط ہے۔ اس لئے امربالمعروف اورنہی عن المنکر کافریضہ قول وعمل ہرطرح سے ہر حال میں ادا کرتے رہناچاہیے۔