Book - حدیث 3643

كِتَابُ الْعِلْمِ بَابٌ فِي فَضلِ العِلمِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ >مَا مِنْ رَجُلٍ يَسْلُكُ طَرِيقًا يَطْلُبُ فِيهِ عِلْمًا, إِلَّا سَهَّلَ اللَّهُ لَهُ بِهِ طَرِيقَ الْجَنَّةِ، وَمَنْ أَبْطَأَ بِهِ عَمَلُهُ, لَمْ يُسْرِعْ بِهِ نَسَبُهُ<.

ترجمہ Book - حدیث 3643

کتاب: علم اور اہل علم کی فضیلت باب: حصول علم کی ترغیب کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو کوئی علم حاصل کرنے کے لیے کسی راہ پر چلتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فر دیتا ہے ۔ اور جسے اس کے عمل نے پیچھے رکھا اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکتا ۔ “
تشریح : فائدہ۔علم محض پڑھ لینے اور جان لینے کا نام نہیں ہے ۔بلکہ ضروری ہے کہ اس کے مطابق عمل بھی ہو۔ورنہ خاندانی نسبتوں سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ فائدہ۔علم محض پڑھ لینے اور جان لینے کا نام نہیں ہے ۔بلکہ ضروری ہے کہ اس کے مطابق عمل بھی ہو۔ورنہ خاندانی نسبتوں سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔