Book - حدیث 364

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ الْمَرْأَةُ تَغْسِلُ ثَوْبَهَا الَّذِي تَلْبَسُهُ فِي حَيْضِهَا صحیح حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَدْ كَانَ يَكُونَ لِإِحْدَانَا الدِّرْعُ فِيهِ تَحِيضُ قَدْ تُصِيبُهَا الْجَنَابَةُ ثُمَّ تَرَى فِيهِ قَطْرَةً مِنْ دَمٍ فَتَقْصَعُهُ بَرِيقِهَا

ترجمہ Book - حدیث 364

کتاب: طہارت کے مسائل باب: عورت اپنے ایام حیض میں استعمال ہونے والے کپڑے کو دھوئے ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان فرماتی ہیں کہ ہم ازواج رسول میں سے ہر ایک کے پاس ایک کرتا ہی ہوا کرتا تھا ۔ اسی میں ایام حیض گزرتے ، اسی میں جنابت ہوتی ، پھر اگر اس میں خون کا قطرہ دیکھتی تو اسے لعاب لگا کر ملتی ( اور اس کا ازالہ کر دیتی ) ۔
تشریح : یہ روایت بھی سنداً ضعیف ہے، مگر معنا صحیح ہے۔ یہ روایت بھی سنداً ضعیف ہے، مگر معنا صحیح ہے۔