Book - حدیث 3635

كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ بَابٌ فِِي الْقَضَاءِ حسن حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ لُؤْلُؤَةَ، عَنْ أَبِي صِرْمَةَ قَالَ غَيْرَ قُتَيْبَةَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، عَنْ أَبِي صِرْمَةَ- صَاحِبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: >مَنْ ضَارَّ أَضَرَّ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ شَاقَّ شَاقَّ اللَّهُ عَلَيْهِ<.

ترجمہ Book - حدیث 3635

کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل باب: قضاء سے متعلق دیگر احکام و مسائل صحابی رسول سیدنا ابوصرمہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جس نے ( اپنے مسلمان بھائی کو ) نقصان پہنچایا اللہ اس کا نقصان کرے ۔ اور جس نے کسی ( مسلمان ) کو مشقت ( اور پریشانی ) سے دوچار کیا اللہ اسے مشقت ( اور پریشانی ) میں ڈالے ۔ “
تشریح : فائدہ۔کوئی مسلمان بھائی اپنے مسلمان بھائی کےلئے بالخصوص کسی طرح بھی اذیت مشقت یا نقصان کاباعث نہ بنے ورنہ اللہ کے نبی ﷺ کی بد دعا کا نشانہ بننے کا اندیشہ ہے۔ فائدہ۔کوئی مسلمان بھائی اپنے مسلمان بھائی کےلئے بالخصوص کسی طرح بھی اذیت مشقت یا نقصان کاباعث نہ بنے ورنہ اللہ کے نبی ﷺ کی بد دعا کا نشانہ بننے کا اندیشہ ہے۔