Book - حدیث 3619

كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ بَابُ الْيَمِينِ عَلَى الْمُدَّعَى عَلَيْهِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: كَتَبَ إِلَيَّ ابْنُ عَبَّاسٍ, أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِالْيَمِينِ عَلَى الْمُدَّعَى عَلَيْهِ.

ترجمہ Book - حدیث 3619

کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل باب: جب مدعی کے پاس گواہ نہ ہوں تو مدعا علیہ قسم کھائے ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس ؓ نے مجھے لکھ بھیجا کہ رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ فرمایا تھا کہ ( جب مدعی کے پاس گواہ نہ ہوں تو ) مدعا علیہ قسم کھائے ۔