Book - حدیث 3610

كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ بَابُ الْقَضَاءِ بِالْيَمِينِ وَالشَّاهِدِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ أَبُو مُصْعَبٍ الزُّهْرِيُّ، حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ. قَالَ أَبو دَاود: وَزَادَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَذِّنُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ، أَخْبَرَنِي الشَّافِعِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسُهَيْلٍ فَقَالَ، أَخْبَرَنِي رَبِيعَةُ وَهُوَ عِنْدِي ثِقَةٌ أَنِّي حَدَّثْتُهُ إِيَّاهُ وَلَا أَحْفَظُهُ قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ وَقَدْ كَانَ أَصَابَتْ سُهَيْلًا عِلَّةٌ أَذْهَبَتْ بَعْضَ عَقْلِهِ وَنَسِيَ بَعْضَ حَدِيثِهِ فَكَانَ سُهَيْلٌ بَعْدُ يُحَدِّثُهُ، عَنْ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ.

ترجمہ Book - حدیث 3610

کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل باب: ایک گواہ اور ایک قسم پر فیصلہ کرنا سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک گواہ کے ساتھ قسم لے کر فیصلہ فرمایا ( یعنی مدعی سے قسم لی ۔ ) امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ربیع بن سلیمان مؤذن نے مجھے اس روایت میں مزید کہا کہ ہمیں امام شافعی ؓ نے عبدالعزیز سے روایت کیا ۔ عبدالعزیز نے کہا کہ میں نے سہیل بن ابی صالح سے یہ حدیث پوچھی تو کہا کہ مجھے ( میرے شاگرد ) ربیعہ الرائی نے بیان کیا اور وہ میرے نزدیک ثقہ اور معتمد ہے ‘ کہا کہ میں ( سہیل ) ہی نے ربیعہ کو یہ حدیث بیان کی تھی ۔ جو مجھے یاد نہیں ۔ عبدالعزیز کہتے ہیں کہ جناب سہیل بیمار ہو گئے تھے ۔ جس سے ان کی یادداشت زائل ہو گئی اور انہیں اپنی کئی حدیثیں بھول گئی تھیں ۔ چنانچہ سہیل اس کے بعد یوں سند بیان کیا کرتے تھے کہ مجھے ربیعہ نے مجھ سے روایت کیا کہ مجھے میرے والد نے بیان کیا ۔