Book - حدیث 3588

كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ بَابٌ كَيْفَ يَجْلِسُ الْخَصْمَانِ بَيْنَ يَدَيْ الْقَاضِي؟ ضعيف الإسناد حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الْخَصْمَيْنِ يَقْعُدَانِ بَيْنَ يَدَيِ الْحَكَمِ.

ترجمہ Book - حدیث 3588

کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل باب: مقدمے کے دونوں فریق قاضی کے سامنے کیسے بیٹھیں ؟ سیدنا عبداللہ بن زبیر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا ہے کہ مدعی اور مدعا علیہ دونوں قاضی کے سامنے بیٹھیں ۔
تشریح : فائدہ۔روایت ضعیف الااسناد ہے۔ لیکن صحیح یہی ہے کہ کسی فریق کو عدالت میں کوئی فوقیت اور ترجیح نہ دی جائے۔دونوں آمنے سامنے ہوں۔یہ بات رسول اللہ ﷺ کے عمل اور فرامین سے واضح ہے۔ فائدہ۔روایت ضعیف الااسناد ہے۔ لیکن صحیح یہی ہے کہ کسی فریق کو عدالت میں کوئی فوقیت اور ترجیح نہ دی جائے۔دونوں آمنے سامنے ہوں۔یہ بات رسول اللہ ﷺ کے عمل اور فرامین سے واضح ہے۔