كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ بَابٌ فِي قَضَاءِ الْقَاضِي إِذَا أَخْطَأَ ضعيف مقطوع حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِي اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ- وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ-: يَا أَيُّهَا النَّاسُ! إِنَّ الرَّأْيَ إِنَّمَا كَانَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُصِيبًا, لِأَنَّ اللَّهَ كَانَ يُرِيهِ وَإِنَّمَا هُوَ مِنَّا الظَّنُّ وَالتَّكَلُّفُ.
کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل باب: قاضی سے فیصلہ کرنے میں خطا ہو جائے تو ؟ ابن شہاب زہری ؓ نے روایت کیا کہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے برسر منبر فرمایا : اے لوگو ! رسول اللہ ﷺ کی رائے بالکل برحق ہوا کرتی تھی کیونکہ انہیں اﷲ تعالیٰ سمجھاتا تھا اور ہماری رائے ظن و گمان اور تکلف محض ہوتی ہے ۔