Book - حدیث 3574

كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ بَابٌ فِي الْقَاضِي يُخْطِئُ صحیح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا حَكَمَ الْحَاكِمُ فَاجْتَهَدَ فَأَصَابَ فَلَهُ أَجْرَانِ وَإِذَا حَكَمَ فَاجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ فَحَدَّثْتُ بِهِ أَبَا بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ فَقَالَ هَكَذَا حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ

ترجمہ Book - حدیث 3574

کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل باب: قاضی جو خطا کرے سیدنا عمرو بن العاص ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ” جب کوئی حاکم فیصلہ کرے اور خوب سوچ بچار اور اجتہاد سے کام لے اور درست نتیجے پر پہنچے تو اس کے لیے دو گنا اجر ہے ‘ اور جب کوئی خوب سوچ بچار اور اجتہاد سے کام لے اور اس سے خطا ہو جائے تو اس کے لیے ایک اجر ہے ۔ “ ( یزید بن عبداللہ بن الہاد نے کہا ) میں نے یہ روایت ابوبکر بن حزم کو بیان کی تو انہوں نے کہا : مجھے ابوسلمہ نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے ایسے ہی روایت کی ہے ۔
تشریح : فائدہ۔یہ خوش خبری اس قاضی کے لئے ہے۔ جو صاحب علم ہے اجتہاد کرتا ہے۔اس منصب کی زمہ داریوں سے خوب واقف ہے۔اللہ سے ڈرتا ہے۔اوراس عہدے کا طلب گار نہیں۔ فائدہ۔یہ خوش خبری اس قاضی کے لئے ہے۔ جو صاحب علم ہے اجتہاد کرتا ہے۔اس منصب کی زمہ داریوں سے خوب واقف ہے۔اللہ سے ڈرتا ہے۔اوراس عہدے کا طلب گار نہیں۔