Book - حدیث 357

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ الْمَرْأَةُ تَغْسِلُ ثَوْبَهَا الَّذِي تَلْبَسُهُ فِي حَيْضِهَا صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَتْنِي أُمُّ الْحَسَنِ يَعْنِي جَدَّةَ أَبِي بَكْرٍ الْعَدَوِيِّ عَنْ مُعَاذَةَ قَالَتْ سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ الْحَائِضِ يُصِيبُ ثَوْبَهَا الدَّمُ قَالَتْ تَغْسِلُهُ فَإِنْ لَمْ يَذْهَبْ أَثَرُهُ فَلْتُغَيِّرْهُ بِشَيْءٍ مِنْ صُفْرَةٍ قَالَتْ وَلَقَدْ كُنْتُ أَحِيضُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ حِيَضٍ جَمِيعًا لَا أَغْسِلُ لِي ثَوْبًا

ترجمہ Book - حدیث 357

کتاب: طہارت کے مسائل باب: عورت اپنے ایام حیض میں استعمال ہونے والے کپڑے کو دھوئے معاذہ ؓا کہتی ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ ؓا سے پوچھا کہ حائضہ کے کپڑوں کو خون لگ جاتا ہے ( تو کیا کرے ؟ ) انھوں نے کہا کہ اسے دھوئے ۔ اگر اس کا نشان باقی رہے تو کچھ زردی ( ورس بوٹی یا زعفران ) سے اسے تبدیل کر دے ۔ کہتی ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ کے ہاں تین تین حیض آتے تھے ، مگر میں اپنا کوئی کپڑا نہ دھوتی تھی ۔
تشریح : : وہ اس لیے نہ دھوتی تھیں کہ تہ بند یاچادر کسی طرح آلودہ نہ ہوتی ہوگی۔معلوم ہو ا کہ اگرگپڑا کسی طرح آلودہ نہ ہوتو وہ پاک ہے۔نیز حائضہ کا پسینہ اور لعاب پاک ہے۔اس طرح باقی کپڑوں کےدھونے کی ویسے ہی ضرورت نہیں ۔ : وہ اس لیے نہ دھوتی تھیں کہ تہ بند یاچادر کسی طرح آلودہ نہ ہوتی ہوگی۔معلوم ہو ا کہ اگرگپڑا کسی طرح آلودہ نہ ہوتو وہ پاک ہے۔نیز حائضہ کا پسینہ اور لعاب پاک ہے۔اس طرح باقی کپڑوں کےدھونے کی ویسے ہی ضرورت نہیں ۔